ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت کے بعد عالمی رہنماؤں کی جانب سے تعزیتی بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان کے صدر آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے بھی تعزیتی بیانات جاری کیے ہیں۔
صدر آصف زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کا بیان میں کہنا تھا کہ صدر ابراہیم رئیسی امتِ مسلمہ کے اتحاد کے بڑے حامی تھے۔ عالمِ اسلام ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گیا۔
بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے بھی صدر ابراہیم رئیسی کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔
اس کے علاوہ تھائی لینڈ کے وزیرِ اعظم، عراق کے وزیرِ اعظم، مالدیپ کے وزیرِ خارجہ سمیت دیگر ممالک کی اعلیٰ شخصیات نے بھی بیان جاری کیے ہیں۔
Comments are closed.