ابراہیم رئیسی کے ہاتھ بہت سےلوگوں کے خون سے رنگے تھے: وائٹ ہاؤس

واشنگٹن نے ایک جانب جہاں ہیلی کاپٹر حادثے میں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے، وہیں وائٹ ہاؤس نے اپنے ایک بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ ان کے ہاتھ بہت سے لوگوں کے خون سے رنگے تھے۔

قومی سلامتی کونسل کے مشیر جان کربی نے ایرانی صدر کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ایسے شخص تھے جن کے ہاتھ بہت سے لوگوں کے خون سے رنگے ہیں۔

کربی کا مزید کہنا تھا کہ لیکن ہمیں یقینی طور پر ایک حادثے میں ان کی جان جانے پر افسوس ہے اور ہم نے سرکاری طور پر ان کی ہلاکت پر تعزیت کی ہے۔

امریکہ نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اور ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہونے والے دیگر افراد کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.