وزیر اعظم محمد شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ دورہ پر ابو ظہبی پہنچ گئے ہیں۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ابو ظہبی پہنچنے پر نائب صدر، نائب وزیرِ اعظم و چیئرمین صدارتی دربار شیخ منصور بن زاید النہیان نے وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔
استقبال کرنے والوں میں متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی، پاکستان میں اماراتی سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی اور اعلی پاکستانی و اماراتی حکام بھی شامل تھے۔
وزیرِ اعظم اپنے دورے کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے سے تعلق رکھنے والی پاکستانی اور متحدہ عرب امارات کی کاروباری شخصیات و سرمایہ کاروں سے ملاقات کریں گے۔
Comments are closed.