وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ شدید گرمی میں بجلی لوڈ مینجمنٹ میں بہتری لائی جائے اور بجلی چوری کا مکمل خاتمہ کیاجائے ۔بجلی چوری کی روک تھام پر پیشرفت کا ہر ماہ خود جائزہ لوں گا،، صارفین کی زائد بلوں کی وصولی قبول نہیں کی جائے گی ۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی لوڈ مینجمنٹ اور چوری کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔وزیر اعظم کی بجلی کی چوری کرنے والوں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ بجلی کی اوو ربلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔
وزیر اعظم نے لوڈشیڈنگ کم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید گرمی میں لوڈ مینجمنٹ کی صورت حال میں بہتری اور بجلی چوری کا مکمل خاتمہ کیاجائے ۔بجلی چوری کی روک تھام پر پیشرفت کا ہر ماہ خود جائزہ لوں گا،،صوبائی حکومتیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے انسداد بجلی چوری مہم میں بھرپور معاونت کریں۔اجلاس کو بتایاگیاکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور وفاقی وزیر توانائی کے درمیان بات چیت کے بعد صوبے میں بجلی لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے متفقہ لائحہ عمل تیار کرلیاگیاہے ۔ خیبر پختونخوا میں لوڈ شیڈنگ میں کمی، نادہندگان سے بجلی بلوں کی وصولی اور لائن لاسز میں کمی لائی جائے گی۔ بجلی چوری کی روک تھام کے لیے صوبائی اور ڈویژن کی سطح پر ٹاسک فورسز بھی قائم کی جا رہی ہیں۔۔
Comments are closed.