سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر اسپین، آئرلینڈ، ناروے اور سلوانیا کا شکریہ ادا کیا۔اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ درست وقت پر درست فیصلہ لینے اور اندھیرے میں امید کی کرن بننے کے لیے ان ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں
انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل، امن اور بقائے باہمی کےلیے امید کی کرن دینے کا یہ صحیح لمحہ ہے۔اسپین، آئرلینڈ اور ناروے نے گزشتہ روز فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کیا
ہسپانوی وزیر خارجہ خوسے الباریس نے کہا کہ اسپین کام جاری رکھے گا تاکہ مزید یورپی ملک فلسطینی ریاست کو تسلیم کریں، اور وہ اپنے عرب شراکت داروں اور دوستوں کے ساتھ مل کر عرب ملکوں اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے کام کرتا رہے گا۔انہوں نے مزید کہا جب بندوقیں خاموش ہو جائیں گی، جب امن آ جائے گا، تو وہ حتمی امن کی راہ ہموار کرنے کا وقت ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسپین کی عرب دنیا کے ساتھ دوستی کی ایک طویل روایت ہے۔ ہمارے تاریخی، سیاسی اور تجارتی تعلقات نے، لیکن سب سے بڑھ کر ہمارے ثقافتی اور انسانی تعلقات نے، ہمارے عوام کے درمیان تعلقات نے، ہمیں صدیوں سے متحد کر رکھا ہے۔
Comments are closed.