کویت میں آگ نے ہاؤسنگ ورکرز کی ایک عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے کم از کم 49 افراد ہلاک ہو گئے۔ جن میں سے کم از کم 40 بھارتی شہری ہیں۔ 50 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ضابطہ کی خلاف ورزیاں آگ لگنے کی ممکنہ وجہ ہیں۔
آگ کویت کے منگاف کے علاقےمیں لگی جہاں غیر ملکی کارکنوں کی بڑیی تعداد آباد ہے۔
بھارتی میڈیا اور دیگر ذرائع نے بتا یا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں سے اکثریت کا تعلق بھارت سے ہے، جن کی تعداد کم از کم 40 ہے۔
بی بی سی نے ایک امدادی کارکن شمس الدین کنیتھ کے حوالے سے بتایا ہےکہ 49 مرنے والوں میں بھارتیوں کے علاوہ پاکستانی، بنگلہ دیشی، فلپینی اور نیپالی بھی شامل تھے۔
کینتھ نے بتایا کہ کچھ لاشیں جلی ہوئی تھیں جن کی شناخت ممکن نہیں تھی، اور ڈی این اے ٹیسٹ کی ضرورت ہوگی۔
بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، “میری دلی ہمدردی ان تمام لوگوں کے ساتھ ہے جنہوں نے اپنے قریبی عزیزوں کو کھو دیا ہے”۔
کویتی وزیر خارجہ نےہلاک ہونے والوں کے خاندانوں سے گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کویت زخمی ہونے والوں کے علاج کےلیے تمام وسائل کا استعمال کرے گا۔
عرب ٹائمز نے اطلاع دی ہے کہ مرنے والوں کی اکثریت 20 سے 50 سال کی عمرکے درمیان بھارتی شہریوں کی تھی جو ایک نجی کمپنی میں کام کررہے تھے۔ اس عمارت میں 195 سے زیادہ مزدور رہتے ہیں،جو بنیادی طور پر کیرالہ، تامل ناڈو اور شمالی بھارت سے تعلق رکھنے والے افرادہیں۔۔
آگ سے بچ جانے والے ایک مصری ڈرائیور نے بتایا کہ آگ عمارت کی نچلی منزلوں سے شروع ہوئی اور جب وہ اوپر پہنچی اس وقت تک دھواں پوری عمارت میں بھر گیا تھا۔
پولیس نے کہا ہے کہ بہت سے رہائشیوں کو بچا لیا گیا لیکن بہت سے لوگ دھویں میں سانس گھٹ جانےسے ہلاک ہو گئے۔
Comments are closed.