عمران ریاض پرامانت میں خیانت کا مقدمہ ختم، پولیس نے ایک اور مقدمے میں گرفتار کرلیا

صحافی عمران ریاض کے خلاف امانت میں خیانت کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

تھانہ نشتر کالونی پولیس نے صحافی عمران ریاض کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔

عمران ریاض کی جانب سے وکیل علی اشفاق اور اظہر صدیق نے دلائل دیے۔

عدالت نے عمران ریاض پر درج مقدمہ خارج کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا تاہم پولیس نے صحافی عمران ریاض کی ایک اور مقدمے میں گرفتاری ڈال دی۔

پولیس نے عمران ریاض پر تھانہ سرور روڈ پر کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کررکھا ہے، ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ عمران ریاض نے لاہور ائیرپورٹ پر ساتھیوں سمیت چیک پوسٹ پر کارسرکار میں مداخلت کی۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.