وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور ڈی آئی خان میں لوگوں کا ہجوم لے کر بجلی بحال کرنے گرڈ اسٹیشن پہنچ گئے۔
اس موقع پر ڈی پی او ڈیرہ ناصر محمود اور ڈی ایس پی عدنان بھی موجود تھے، وزیر اعلیٰ نے گرڈ اسٹیشن سے بجلی بحال کردی۔
ریس سیکریٹری برائے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مطابق وزیراعلیٰ نے اپنے اعلان کے مطابق لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے پر فکس کردیا۔
وزیر اعلی نے خود لوڈ شیڈنگ کا شیڈول تیار کرلیا اور کہا ہے کہ اب کسی بھی علاقے میں 12 گھٹنے سے زائد وقت کے لیے لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبے کے تمام پارلیمنٹیرینز اپنے اپنے علاقوں میں گرڈ اسٹیشنز کا دورہ کرکے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے شیڈول پر عمل درآمد کرائیں۔
واضح رہے کہ خیبر پختون خوا میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، وزیراعلیٰ نے مطالبہ کیا ہےکہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید چھ گھنٹے کم کرکے بارہ گھنٹے پر لایا جائے
دوسری جانب وفاق نے صوبے میں بجلی کی چوری کا الزام عائد کیا ہے اور چوری میں کمی کی صورت میں ہی بجلی کی فراہمی کا وعدہ کیا ہے۔
Comments are closed.