عمران خان کی رہائی کے ابھی حالات نہیں ہیں:شیخ رشید

راولپنڈی میں  گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ الیکشن ٹریبونل کا کیس بہت اہم ہے، بہت کچھ اوپر نیچے ہو جائے گا اور کہہ چکا ہوں کہ 30 اگست تک کچھ نہ کچھ ہو کر رہے گا۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ سارا ووٹ بینک بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ہے لیکن عمران خان کب رہا ہوں گے، ابھی اتنی جلدی وہ حالات نہیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ میں نے 2 اونٹوں کی قربانی دی، لوگوں سے عید ملا اور نیشنل پریس کلب میں کھانا کھایا۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.