سوات : مدین میں ہجوم کے ہاتھوں سیاح کا قتل ، تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل

خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے مدین میں توہینِ قرآن کے الزام میں ہجوم کے ہاتھوں شہری کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) سوات ڈاکٹر زاہد اللہ  کے مطابق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کی سربراہی ایس پی انویسٹی گیشن بادشاہ حضرت کریں گے جب کہ کمیٹی میں ڈسٹرکٹ سیکیورٹی برانچ، انٹیلی جینس بیورو اور آئی ٹی کے ماہرین بھی شامل ہیں۔

مدین میں جمعرات کی شب ہجوم نے سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح پر توہینِ قرآن کا الزام لگانے کے بعد اسے قتل کر دیا تھا۔

سیاح قتل سے قبل پولیس کی تحویل میں تھا۔ تاہم مشتعل ہجوم نے اسے پولیس کی تحویل سے زبردستی لے جا کر قتل کرنے کے بعد لاش کو جلا دیا تھا۔

ہجوم نے پولیس تھانے میں بھی توڑ پھوڑ کرنے کے بعد وہاں املاک کو نذر آتش کر دیا تھا۔

مدین پولیس نے جمعے کو واقعے کا مقدمہ درج کیا۔

تاہم سوشل میڈیا پر واقعے کی کئی ویڈیوز کی موجودگی کےSwat Crowd باوجود تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے۔

Comments are closed.