امریکہ، یورپی ممالک اور عرب ثالثوں نے اسرائیل اور لبنان کی تنظیم حزب اللہ کے درمیان بڑھتے حملوں کے پیشِ نظر خبردار کیا ہے کہ یہ جنگ مشرقِ وسطی میں ایک وسیع جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہے جس سے دنیا مہینوں سے خوف زدہ ہے۔
خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق اسرائیل اور ایران کے درمیان ہفتے کو دھمکیوں کا تبادلہ ہوا جن میں ایران کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کے خلاف مٹانے والی جنگ ہو گی۔
غزہ میں حماس کے ساتھ اسرائیل کے تنازع میں جنگ بندی کی امیدیں کم ہیں جس کی وجہ سے حزب اللہ اور دیگر ایرانی اتحادیوں کے حملوں میں کمی آ سکے۔
امریکی اور یورپی ممالک حزب اللہ کو خبردار کر رہے ہیں کہ اگر اسرائیل لبنان میں حملے کرتا ہے تو حزب اللہ کے جنگجو اس کا مقابلہ نہیں سکیں گے اور حزب اللہ کو اپنے جنگجوؤں کی قابلیت پر اتنا بھروسہ نہیں کرنا چاہیے کہ وہ آئندہ جو بھی ہو گا وہ اسے سنبھال سکتے ہیں۔
Comments are closed.