بارسلونا(ایگوالادا) میں سالانہ یورپی ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول کا انعقاد، رنگ برنگے غباروں سے آسمان سج گیا۔

بارسلونا کے نواحی علاقے ایگوالادا میں اٹھائیسویں یورپین بیلون فیسٹیول کا انعقاد ہوا جس میں دنیا بھر سے 50 پائلٹس نے حصہ لیا۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والے اس ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول میں درجنوں رنگ برنگے دیوہیکل غباروں نے آسمان پر خوبصورت نظارہ پیش کیا۔

یورپین بیلون فیسٹیول کو دیکھنے کے لئے دنیا بھر سے لوگ ایگوالادا کا رخ کرتے ہیں۔فیسٹیول کی رونقوں میں چار چاند لگاتے ہیں۔ سیاح اور شہری فیسٹیول کی رونقوں سے خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔

اس موقع پر فیسٹیول میں شریک سیاحوں اور شہریوں کے لئے ورکشاپس اور لیکچرز کا خصوصی اہتمام بھی کیاگیا۔ یورپی بیلون فیسٹیول 11 جولائی سے 14 جولائی تک جاری رہا۔

یورپی بیلون فیسٹیول میں انگلینڈ، فرانس، برازیل، سوئٹزرلینڈ، موناکو،برازیل، مراکش،تیونس سے پائلٹس نے حصہ لیا۔ ممتظمین کے مطابق اس بار فیسٹیول میں 20 ہزار میٹر بلندی پر اڑنے والا غبارہ بھی شامل کیاگیا۔

Comments are closed.