اس حکومت سے شکوہ رہا کہ رات کے اندھیرے میں قانون سازی نہیں کرتے:بیرسٹر گوہر

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےچئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرنے کہا کہ اس حکومت سے شکوہ رہا کہ رات کے اندھیرے میں قانون سازی نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کہا کہ جو قانون سازی کرنی ہے اس کا طریقہ کار اپنائیں، آئین میں درج ہے قانون سازی کس طرح ہو گی قانون اور رولز آف بزنس دیکھا جائے گا۔

بیرسٹر گوہرنے کہا کہ اسمبلی میں جب پرائیویٹ ممبر بل آتا ہے تو پہلے کمیٹی میں آتا ہے ایک ماہ قبل اجازت لی جاتی یے اور پھر ایجنڈے پر آتا ہے، اس قسم کے حکومتی بل پہلے وزارت کے ذریعے کابینہ میں جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کابینہ میں منظوری کے بعد وزیراعظم کے دستخط سے آگے بڑھا جاتا یے رولز آف بزنس 16 اور 27 کے لیے لازم ہے کہ وزارت قانون و پارلیمانی امور اسے آگے بڑھائے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ یہ عمل کابینہ کی منظوری اور وزیراعظم کے دستخط سے قبل کیا جاتا ہے مگر یہاں تو نہ کابینہ اجلاس ہوا اور نہ ہی منظوری ہوئی کہ اجلاس میں بل پیش کریں، اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ قواعد و ضوابط کے خلاف ہوگا۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.