پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہماری اگلی میٹنگ دو بجے ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی بحران کو حل کرنے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں، پارلیمنٹ، اداروں اور ملک کیلئے جو بہتر ہوا وہ کریں گے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ کوشش ہے کہ وہ ترامیم لائیں جن پر ساری جماعتیں متفق ہوں، مولانا فضل الرحمان کے سامنے تمام معاملات رکھے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ قانون سازی کیلئے پی ٹی آئی بھی اپنا رویہ تبدیل کرے۔
Comments are closed.