بہت جلد میں عمران خان کو رہا کرواؤں گا:علی امین گنڈا پور

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور 6 سے 7 ہزار افراد کے قافلے کے ہمراہ جلسہ گاہ پہنچے، اُن کے ہمراہ 500 سے زائد گاڑیاں، 50 سے زائد بسیں، کوسٹرز اور ویگو ڈالے جبکہ ریسکیو کی 6 گاڑیاں بھی موجود تھیں۔
وزیراعلیٰ جلسہ گاہ نہیں پہنچ سکے اور رنگ روڈ سے واپس روانہ ہوگئے۔

بعد ازاں وزیراعلیٰ قافلے کے ہمراہ جلسہ گاہ کے قریب رنگ روڈ پہنچے اور انہوں نے مختصر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ساری رکاوٹیں توڑ پر آپ تک پہنچا ہوں، آپ خوش ہیں، میں آگیا ہوں میری حاضری قبول کی جائے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ میں بہت جلد میں عمران خان کو رہا کرواؤں گا۔ اسی کے ساتھ گنڈا پور نے شرکا کی اجازت مانگی اور اپنا مختصر خطاب ختم کر کے واپس روانہ ہوگئے۔؎

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.