سرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ بیروت حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ مارے گئے ہیں۔
خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق اسرائیل کی فوج کے عربی زبان کے ترجمان افیخائی ادرعی نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے حسن نصر اللہ کو ہلاک کر دیا ہے۔ اسرائیل نے جمعے کو حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا تھا۔
خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس ‘کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ لبنان کے جنوبی علاقے داہیہ میں حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب حزب اللہ کے رہنماؤں کی ملاقات جاری تھی۔
فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں حسن نصر اللہ سمیت حزب اللہ کے متعدد اہم کمانڈر مارے گئے ہیں۔
اسرائیل فوج کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل ہرزی ہلیوی نے ہفتے کو ایک بیان میں کہا ہے کہ حسن نصر اللہ کا خاتمہ ہمارے ٹول باکس کا خاتمہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کی قیادت کو نشانہ بنایا جانا طویل تیاری کا نتیجہ ہے۔
اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعے کو بیروت پر کیے جانے والے حملوں میں حسن نصر اللہ سمیت حزب اللہ کی سدرن کمانڈ کے کمانڈر علی کرکی اور ایڈیشنل کمانڈررز بھی مارے گئے ہیں۔
دوسری جانب حزب اللہ نے فوری طور پر حسن نصر اللہ کی ہلاکت کے اسرائیلی دعوے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
Comments are closed.