بلو چستان کے علا قے پنجگور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے7 مزدوروں کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مزدوروں کے قتل کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ میں انسداد دہشت گردی ایکٹ،قتل، اقدام قتل اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ شب پنجگور کے علاقے خدا آبادان میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 7 مزدوروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، جاں بحق مزدوروں کا تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پنجگور میں مزدوروں کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سے رپورٹ طلب کر لی اور کہا کہ بے گناہ مزدوروں پر حملوں کے بہیمانہ واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔
Comments are closed.