شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کیلئے اسلام آباد میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس کیلئے اسلام آباد میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، شہر میں پاک فوج کے دستے تعینات ہیں۔

جڑواں شہروں میں 14 سے 17 اکتوبر تک میٹرو بس سروس معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس نے بھی ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے، ⁠جی ٹی روڈ پشاور سے روات جانے والے ٹیکسلا، موٹر وے، چکری انٹر چینج، چک بیلی روڈ اور روات استعمال کریں،⁠لاہور جی ٹی روڈ سے پشاور جانے والے روات، چک بیلی روڈ، چکری انٹر چینج، موٹروے، ٹیکسلا روڈ استعمال کریں۔

⁠مارگلہ روڈ سے راولپنڈی جانے والے نائنتھ ایونیو استعمال کر سکتے ہیں، ⁠فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ جانے والی ٹریفک نائنتھ ایونیو کی طرف موڑی جائے گی، ⁠راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے صدر مری روڈ سے نائنتھ ایونیو استعمال کریں۔⁠

ٹریفک پلان کے مطابق زیرو پوائنٹ فیصل ایونیو سے کورال چوک تک ایکسپریس وے آنے جانے والی تمام ٹریفک کیلئے بند ہوگی، 14،15اور16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.