ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی پر ہونے والا حملہ باعث تشویش ہے، تمام سابق چیف جسٹس صاحبان کو دورے کے دوران سفارتخانے کی جانب سے سہولیات مہیا کی جاتی ہیں، پاکستانی سفارتخانہ اس حوالے سے کام کر رہا ہے۔
وزیراعظم کے غیر ملکی دوروں سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف قطر کے دو روزہ دورے پر ہیں، وزیراعظم امیرِ قطر اور قطری ہم منصب سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے، جس میں تجارت، سرمایہ کاری اور خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اس سے پہلے سعودی عرب میں تھے، وزیر اعظم نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی جہاں ان کی ویتنام کے وزیراعظم سے بھی ملاقات ہوئی۔
برکس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے برکس میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا ہے، پاکستان برکس کی رکنیت کے لیے تمام شرائط مکمل کرتا ہے۔
چینی باشندوں کی سکیورٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چینی باشندے ہمارے اہم مہمان ہیں، پاکستان یہاں چینی باشندوں، منصوبوں اور کمپنیوں کو بھرپور تحفظ و سلامتی کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔
Comments are closed.