آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14 ماہ میں کیسے سنبھل گئی؟

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے، مہنگائی اور پالیسی ریٹ میں کمی آئی ہے، مہنگائی 38 فیصد سے 7 فصدذ پر آگئی ہے،وزیراعظم کی قیادت میں معیشت کی بہتری کلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے،آئی ایم ایف وفد سے کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہوئی، معیشت کی بہتری کے لیے مقررہ اہداف حاصل کریں گے، تمام شعبوں میں اصلاحات کا عمل جاری ہے، آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14 ماہ میں کیسے سنبھل گئی؟ آئی ایم ایف نےکہا ہے 14ماہ میں خسارہ سرپلس میں لانا خوش آئند ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چاروں وزرائےاعلیٰ نے معیشت کی بہتری کیلئے تعاون کا یقین دلایا ہے، معیشت کی بہتری کیلئے تمام شعبوں نے اپنا کردارادا کرنا ہے، وزیراعظم جلد معاشی میپ پیش کریں گے، ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیا جارہا ہے، موسمیاتی تبدیلی کا چیلنج درپیش ہے، موسمیاتی تبدیلی کےمنفی اثرات سے نمٹنے کے لیے ملکرکام کرنا ہوگا۔

Comments are closed.