نئی تاریخ رقم،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ پوائنٹس کا سنگِ میل عبور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہو گئی، انڈیکس نے ایک لاکھ پوائنٹس کا سنگِ میل عبور کرلیا۔

پی ایس ایکس میں آج کاروبار کے آغاز ہی سے تیزی کا رجحان ہے اور کے ایس ای 100 انڈیکس نے 790 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ کی سطح عبور کرلی۔

حکومتی درست اقدامات کے پیش نظر ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، اسی سلسلے میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے نتیجے میں آج جمعرات کے روز بازارِ حصص میں 1099 پوائنٹس کی بڑی تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس کی ایک لاکھ پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی رقم ہوگئی اور کے ایس ای 100انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 479پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔

Comments are closed.