سوشل میڈیا پر حکومت اور ریاستی اداروں کےحوالےسے پروپیگنڈا کرنےوالوں کےخلاف سخت ایکشن شروع

سوشل میڈیا پر ہتک آمیز اور اشتعال انگیز بیانات -12ملزمان کےخلاف ایف آئی آر درج

سوشل میڈیا پر حکومت اور ریاستی اداروں کے حوالے سے پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن شروع.

حکومت کا سوشل میڈیا پر جعلی پروپیگنڈہ پھیلانے والوں کے گرد گھیرا مزید تنگ،اب تک 12ملزمان کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہیں۔

فیک نیوز اور پروپیگنڈا پھیلانے والے
ملزمان میں میاں ذیشان ساجد ، فہیم خان، محمد اویس، منوچئر، عزیز احمد ، سعِد عدنان خورشید، محمد اسد،ملک عصمت اللہ خان، عنایت اللہ، سلطان محمود خان،کلیم اللہ اور اورنگزیب شامل ہیں۔ملزمان کا تعلق کراچی، سانگھڑ ، کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ اور سوات سے ہے۔

ملزمان سوشل میڈیا پرہتک آمیز، بغاوت پر اُکسانے اور ریاستی اُمور میں خلل ڈالنے والی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Comments are closed.