واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امیگریشن سے متعلق اپنی سابقہ پالیسی بدلنے کا عندیہ دیا ہے انہوں نے ہنرمندغیرملکیوں کےلئے ویزہ پروگرام کی حمایت کی ہے ۔
ایک حالیہ انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا، “میں H-1B کا حامی ہوں۔” انہوں نے اس پروگرام کو اہم قرار دیا کیونکہ یہ دنیا بھر سے ٹیلنٹڈ افراد کو امریکہ میں کام کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
یہ بیان خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اپنی سابقہ صدارت کے دوران ٹرمپ نے غیر ملکی ورک ویزا پروگرامز پر پابندیاں عائد کی تھیں اور امیگریشن پالیسی کو سخت کر دیا تھا۔ لیکن اب، 2024 کی انتخابی مہم کے دوران، انہوں نے عندیہ دیا ہے کہ وہ ان غیر ملکی طلبہ کو قانونی رہائش فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں جو امریکہ کی یونیورسٹیوں سے تعلیم مکمل کرتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق، ٹرمپ کا یہ نیا موقف ہنر مند افراد کے لیے ایک مثبت اشارہ اور امریکی معیشت کے لیے ایک خوش آئند قدم سمجھا جا رہا ہے۔ ان کا یہ اعلان ٹیلنٹڈ ورکرز اور کاروباری حلقوں کی حمایت حاصل کرنے کی ایک کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔
Comments are closed.