روس میں تعینات اسرائیلی سفیر سیمونا گالپرین نے کہا ہے کہ اسرائیل شام کی زمین پر قبضے کی خواہش نہیں رکھتا۔
انہوں نے یہ بیان روسی نیوز ایجنسی TASS کو انٹرویو دیتے ہوئے دیا۔ گالپرین نے کہا کہ اسرائیلی افواج عارضی طور پر سرحدی بفر زون میں موجود ہیں اور شام کے ساتھ حالیہ سرحدی تناؤ کو کم کرنے کے لیے اسرائیل تیار ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسرائیل کی موجودگی کا مقصد صرف بفر زون میں امن و امان کو یقینی بنانا ہے، خاص طور پر اس وقت جب بندوق برداروں نے اقوام متحدہ کی سائٹس اور بفر زون پر حملے کیے۔
گالپرین نے مزید کہا کہ اسرائیل نے یہ قدم اپنے دفاع اور خطے میں استحکام کے لیے اٹھایا اور یہ ایک محدود اور عارضی اقدام ہے۔
یہ بیان شام کے عبوری عمل کے رہنما احمد الشرع کے اس مطالبے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اسرائیل سے کہا تھا کہ وہ جنوب میں اپنی دراندازی بند کرے۔
اس حوالے سے گالپرین نے زور دیا کہ اسرائیل کے شام کی زمین پر کسی علاقائی عزائم نہیں ہیں، اور اسرائیل امن کے لیے کام کرنے کو تیار ہے۔
Comments are closed.