قونصل خانہ پاکستان بارسلونا میں طاہربن قلندر کی کیلی گرافی کی نمائش کا اہتمام کیا گیا

سپین کے شہر بارسلونا میں قونصل خانہ پاکستان میں نوجوان نامور پاکستانی فنکار طاہر بن کے فن پاروں کی نمائش کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

قونصل جنرل بارسلونا مراد علی وزیر نے طاہر بن قلندر کو بارسلونا میں خوش آمدید کہتے ہوئے شرکاء کو انکے فن پاروں سے متعلق آگاہی دی۔ قونصل جنرل بارسلونا مراد علی وزیر نے طاہر بن قلندر کے ہنر کو سراہتے ہوئے کہا فن پارے رنگوں، تخلیقی صلاحیتوں اور روحانیت کا بہترین امتزاج رکھتے ہیں۔

حاضرین نے نوجوان آرٹسٹ کی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئےان کے کام کو خوب داد دی۔

تقریب قونصل جنرل بارسلونا مراد علی وزیر کی زیرصدارت منعقد ہوئی۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض وحید خٹک نے ادا کیے۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول سے ہوا۔

Comments are closed.