اسلام آباد: سیکیورٹی ذرائع نے اس خبر کی تردید کی ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو کوئی خط لکھا ہے۔
ذرائع کے مطابق، “سزا یافتہ مجرم کی جانب سے کوئی خط موصول نہیں ہوا اور نہ ہی اسٹیبلشمنٹ کو ایسے کسی خط میں کوئی دلچسپی ہے۔”
سیکیورٹی ذرائع نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے خط کے نام پر ایک اور ناکام ڈرامہ کرنے کی کوشش کی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اسٹیبلشمنٹ پہلے ہی اپنا مؤقف دے چکی ہے کہ اگر پی ٹی آئی کو کسی بھی معاملے پر بات کرنی ہے تو وہ سیاستدانوں سے کرے۔
یہ وضاحت اس خبر کے بعد سامنے آئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عمران خان نے آرمی چیف کو ایک خط لکھ کر ملکی پالیسیوں پر نظرثانی کی درخواست کی ہے۔ تاہم، سرکاری ذرائع نے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
Comments are closed.