ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دھماکا، 11 مزدور جاں بحق، 6 زخمی

بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں افسوسناک دھماکے کے نتیجے میں 11 مزدور جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کی گاڑی کے قریب ہوا، جس کے باعث کئی افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ چکے ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے مزدوروں کی اکثریت کا تعلق خیبرپختونخوا کے علاقوں سوات اور شانگلہ سے ہے۔

زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ دھماکے کی نوعیت اور ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔

Comments are closed.