بارسلونا میں یوم خواتین: پہلی بار دو الگ الگ مظاہرے، ہزاروں افراد کی شرکت

8 مارچ 2025 کوبارسلونا میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پہلی مرتبہ دو الگ الگ نسوانی مظاہرے منعقد کیے گئے۔ پہلا مظاہرہ ایسمبلیا 8M کی جانب سے منعقد کیا گیا، جس میں 25,000 افراد نے شرکت کی۔ اس مظاہرے کا مرکزی موضوع نگہداشت کی اہمیت تھا، مظاہرہ شہر کی اہم شاہراہوں سے گزرتے ہوئے آرک دی ترینوف پراختتام پذیر ہوا۔

دوسرا مظاہرہ فیمینستا موومنت کی جانب سے منعقد کیا گیا، جس میں تقریبا چارسو افراد نے شرکت کی۔ یہ مظاہرہ متبادل راستے پر منعقد ہوا اس میں جسم فروشی کے خاتمے اور ٹرانس جینڈر خواتین کے حقوق پر مختلف نقطہ نظر کو اجاگر کیا گیا۔ اس دوران شرکاء نے ٹرانس جینڈر قانون کے اثرات پر تنقید کی اور خواتین کی کھیلوں میں مرد ٹرانس جینڈر افراد کی شرکت پر اعتراضات اٹھائے۔

دونوں مظاہروں میں دائیں بازو کی انتہا پسندی کے بڑھتے ہوئے خطرات اور خواتین کے حقوق پر ممکنہ منفی اثرات پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ سیاسی نمائندوں نے موجودہ حقوق کے تحفظ اور صنفی مساوات کے لیے مزید پیش رفت کی ضرورت پر زور دیا۔

ان مظاہروں کے باعث شہر کے مختلف حصوں میں ٹریفک میں رکاوٹیں پیش آئیں، اور حکام نے شہریوں کو متبادل راستوں کے استعمال کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

Comments are closed.