وزیراعظم کا بڑا عوامی ریلیف: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار، بجلی کی قیمتوں میں واضح کمی کا اعلان جلد متوقع
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں بڑی رعایت دینے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ وزیراعظم کے اس فیصلے کا مقصد عوام کو براہ راست ریلیف فراہم کرنا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ردوبدل اور مالیاتی حکمت عملی کے تحت جو گنجائش پیدا ہوئی ہے، اسے مکمل طور پر بجلی کی قیمتیں کم کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے جامع پیکج تیار
وزیراعظم کے حکم پر بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے جامع اور مؤثر پیکج تیار کیا جا رہا ہے جس کے تحت عوام کو نمایاں ریلیف ملے گا۔ اس پیکج کی تفصیلات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور اس کا باضابطہ اعلان آئندہ چند ہفتوں میں کیا جائے گا۔
عوامی ریلیف وزیراعظم کی اولین ترجیح
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت سنبھالتے ہی عوامی ریلیف کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات کی قیمتوں میں کمی لا کر عوام کو مہنگائی کے بوجھ سے نجات دلانے کے لیے فوری اقدامات کریں گے۔
بجلی سستی، پٹرول کی قیمت مستحکم
وزیراعظم کے اس فیصلے کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بدستور موجودہ سطح پر برقرار رہیں گی تاکہ پٹرولیم مصنوعات کے مالی فوائد کو براہ راست بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے منتقل کیا جا سکے۔
قوم سے جلد خطاب متوقع
حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف جلد قوم سے خطاب کریں گے جس میں وہ اس ریلیف پیکیج کی تفصیلات عوام کے سامنے رکھیں گے۔
Comments are closed.