پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025: وزیراعظم کا معدنیات کے شعبے میں ترقی کے لیے عالمی سرمایہ کاری کی اپیل
اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ فورم معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان، سندھ، پنجاب اور آزاد کشمیر میں معدنی ذخائر کی وسیع تر امکانات موجود ہیں۔
ریکوڈک منصوبے میں پیش رفت حوصلہ افزا
وزیراعظم نے خاص طور پر ریکوڈک منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کی پیش رفت حوصلہ افزا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کان کنی سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور اس سے سماجی و معاشی ترقی میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم نے مقامی وسائل پر انحصار بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کے سب سے بڑے کوئلے کے ذخائر میں سے ایک کا حامل ملک ہے، اور اس وقت سندھ حکومت ان وسائل سے استفادے کے لیے کام کر رہی ہے۔
ویلیو ایڈڈ مصنوعات پر توجہ
شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے خام مال کی بجائے ویلیو ایڈیشن کے ذریعے برآمدات کو فروغ دینا ہے تاکہ ملک کو زیادہ سے زیادہ معاشی فائدہ حاصل ہو۔ انہوں نے فورم کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دی اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔
ایم او یوز اور معاہدے
فورم کے دوران مختلف ممالک اور کمپنیوں کے ساتھ اہم ایم او یوز (معاہدے) بھی طے پائے، جن میں شامل ہیں:
1. ایم ایس پی اور بیرک گولڈ کے درمیان پاکستان منرلز سیکیورٹی شراکت داری کے لیے معاہدہ
2. پاکستان اور چائنہ جیولوجیکل سروے کے درمیان معدنی وسائل کی تلاش کے لیے معاہدہ
3. برطانیہ کی جیو سائنس سروسز اور پاکستان کے درمیان معیار کو یقینی بنانے کا معاہدہ
4. پاکستان اور روس کی جے ایس سی کمپنی کے درمیان جیو سائنٹفک ریسرچ کا معاہدہ
5. پاکستان اور جنوبی افریقا کی کمپنی کے درمیان ڈیجیٹائزیشن اور جدید ٹیکنالوجی پر معاہدہ
6. بلوچستان میں ترقی کے لیے ایف ڈبلیو او، نارن مائننگ، بی ایم آر ایل اور مقامی عمائدین میں معاہدہ
7. بلوچستان کے محکمہ معدنیات اور چینی کمپنی ایم سی سی میں کان کنی کے حوالے سے معاہدہ
8. ماڑی منرلز اور لیبیا مائننگ کے درمیان معاہدہ
9. پی پی ایل اور میسٹو کے درمیان معاہدہ
10. پی پی ایل اور بارتی لمیٹڈ کے درمیان معاہدہ
11. او جی ڈی سی ایل اور این آر ایل کے درمیان معدنی ذخائر کی تلاش کے لیے معاہدہ
12. ایف ڈبلیو او اور آذربائیجان کی کمپنی آذر گولڈ کے درمیان اہم معاہدہ

Comments are closed.