پاکستان امریکہ سے کپاس اور سویا بین خریدنے کا خواہاں ہے: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

پاکستان کے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بین الاقوامی مالیاتی جریدے “بلوم برگ” کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان امریکہ سے مزید کپاس اور سویا بین خریدنے کا خواہش مند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان غیر ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کرنے کے لیے بھی بات چیت جاری ہے تاکہ امریکی مصنوعات کی پاکستانی منڈیوں تک رسائی ممکن ہو سکے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ اگر امریکی مصنوعات کی درآمد پر پاکستان میں کوئی غیر ضروری جانچ پڑتال یا رکاوٹیں موجود ہیں تو ان کا جائزہ لینے کے لیے تیار ہیں۔

طانہوں نے واضح کیا کہ پاکستان امریکی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہتا ہے، خاص طور پر کان کنی اور معدنیات جیسے نئے شعبوں میں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتا ہے اور اس مقصد کے لیے عالمی مالیاتی منڈیوں سے رجوع کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام اور ترقی پاکستان حکومت کا نصب العین ہے، اور ہم اس کے حصول کے لیے پُرعزم ہیں۔

وزیر خزانہ نے امید ظاہر کی کہ باہمی تعاون سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا، جو نہ صرف دوطرفہ تجارت بلکہ سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی میں بھی مثبت اثر ڈالے گا۔

Comments are closed.