عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نہ صرف متحد ہے بلکہ اپنے وطن کے چپے چپے کی حفاظت کرنا جانتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وقت آنے پر دنیا دیکھے گی کہ پاکستانی قوم کتنی عظیم ہے اور وہ اپنے ملک کے دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔
شیخ رشید نے زور دے کر کہا کہ “پاکستان کے لیے جان دینے کا جذبہ ہر پاکستانی کے دل میں موجود ہے، اور ہر فرد اپنے وطن اور دین اسلام کے لیے قربانی دینے کو تیار ہے۔”
انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ حالات جنگ کی طرف نہیں جائیں گے، کیونکہ اگر ایسا ہونا ہوتا تو اب تک صورت حال بہت زیادہ بگڑ چکی ہوتی۔
تاہم، انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے پاکستانی قوم کو للکارا تو ہر بچہ، ہر فرد ملک کی حفاظت کے لیے میدان میں ہوگا۔
Comments are closed.