6 مئی 2025 کو بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں دہشتگردوں کی ایک بزدلانہ کارروائی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دیسی ساختہ بم سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 8 جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ بھارت کی پشت پناہی میں سرگرم نام نہاد ’بلوچ لبریشن آرمی‘ (بی ایل اے) سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے کیا، جو ریاست دشمن عناصر کی پراکسی کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
شہداء کے نام اور تعلقات:
صوبیدار عمر فاروق (عمر 42 سال) — کراچی
نائیک آصف خان (عمر 28 سال) — ضلع کرک
نائیک مشکور علی (عمر 28 سال) — ضلع اورکزئی
سپاہی طارق نواز (عمر 26 سال) — ضلع لکی مروت
سپاہی واجد احمد فیض (عمر 28 سال) — ضلع لکی مروت
سپاہی محمد عاصم (عمر 22 سال) — ضلع کرک
سپاہی محمد کاشف خان (عمر 28 سال) — ضلع کوہاٹ
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس اور انسداد دہشتگردی آپریشن جاری ہے تاکہ حملے میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
ترجمان پاک فوج نے واضح کیا کہ بلوچستان میں امن و ترقی کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا اور ایسے بزدلانہ حملے سیکیورٹی فورسز کے عزم کو کمزور کرنے کے بجائے مزید مضبوط کریں گے۔
آئی ایس پی آر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی سرزمین پر بھارت اور اس کی پراکسیز کے مذموم عزائم کو قوم اور سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کے ذریعے انشااللہ شکست دی جائے گی۔
Comments are closed.