وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں پاک-امریکا تعلقات کے نئے دور کے آغاز کی امید ظاہر کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں انہوں نے امریکی صدر کی جانب سے ثالثی اور امن قائم کرنے کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ “صدر ٹرمپ کی قیادت میں پاکستان کو ایک عظیم شراکت دار ملا ہے”۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کئی دہائیوں سے قریبی شراکت دار رہے ہیں اور دونوں ممالک نے عالمی سطح پر امن و سلامتی کے فروغ کے لیے ایک ساتھ کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں یہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی جہت ملے گی اور تجارت، سرمایہ کاری سمیت دیگر شعبوں میں تعاون میں بھی اضافہ ہوگا۔
انہوں نے عالمی امن کے لیے صدر ٹرمپ کے کردار کو سراہتے ہوئے ان کی قائدانہ صلاحیتوں کو تسلیم کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر تمام مسائل کے پُرامن حل کا خواہاں ہے۔
Comments are closed.