اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) – پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کی اندرونی بات کبھی عوامی سطح پر شیئر نہیں کی گئی اور ان کی ہر امانت کو مکمل تحفظ دیا گیا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کے اہلِ خانہ، بالخصوص ان کے بیٹے قاسم اور سلیمان، حالات سے مکمل طور پر باخبر ہیں اور ان کا پارٹی سے رابطہ برقرار ہے۔ انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ عمران خان کے حوالے سے کوئی ڈیل کی گئی ہے۔ “ان کے بیٹوں نے خود واضح کیا ہے کہ کوئی ڈیل نہیں ہوئی،” انہوں نے کہا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے زور دیا کہ سیاسی مسائل کا واحد حل مذاکرات ہیں اور اس وقت تمام سٹیک ہولڈرز کو مذاکرات کی طرف سنجیدگی سے بڑھنا ہوگا۔ “ہم سب کو مل کر ایک قومی مفاہمت کی طرف قدم بڑھانا ہوگا تاکہ ملک کو اس بحران سے نکالا جا سکے،” گوہر نے کہا۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عمران خان کی قیادت اور ہدایات پارٹی کی رہنمائی کر رہی ہیں اور پارٹی کا ہر فیصلہ ان کے ویژن کے مطابق لیا جا رہا ہے۔
Comments are closed.