چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کا ایران کا دورہ، اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں

تہران: پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشان امتیاز (ملٹری) نے اسلامی جمہوریہ ایران کے جنرل اسٹاف ہیڈکوارٹرز، تہران کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کی ملاقات ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ہوئی۔

دونوں ممالک کے عسکری رہنماؤں کے درمیان خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے، سرحدی سیکیورٹی کے نظام کو بہتر بنانے اور سرحدی علاقوں کو تجارت اور اقتصادی روابط کے زون میں تبدیل کرنے جیسے اہم امور پر بات چیت ہوئی، تاکہ خطے میں استحکام اور خوشحالی کو فروغ دیا جا سکے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی آمد پر ایرانی مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

دورے کے دوران آرمی چیف اور وزیراعظم پاکستان نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای اور صدر ایران جناب مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات کی۔ آرمی چیف وزیراعظم کے ہمراہ ترکی، ایران اور آذربائیجان کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں وہ تینوں برادر ممالک کی قیادت سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

Comments are closed.