میڈرڈ، ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچیز نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ ملک میں قبل از وقت عام انتخابات نہیں ہوں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ”انتخابات کی کوئی نئی تاریخ نہیں دی جائے گی، اگلے انتخابات 2027 میں ہی ہوں گے۔
ان کا کہناتھاکہ یہ معاملہ نہ میرے بارے میں ہے، نہ PSOE (سوشلسٹ پارٹی) کے بارے میں اور نہ ہی ہمارے اراکینِ پارلیمان کے بارے میں۔ بلکہ یہ ایک سیاسی منصوبہ ہے جو ملک کے لیے اچھے نتائج لا رہا ہے۔
سانچیز نے مزید کہااس وقت اسپین کو استحکام کی ضرورت ہے۔وزیراعظم نے حالیہ سیاسی دباؤ اور کرپشن الزامات کے تناظر میں کہا کہ میرا خیال ہے کہ یہ حکومت واضح طور پر اپوزیشن کی طرف سے جھوٹے اور غیر متعلقہ الزامات کے محاصرے میں ہے۔ لیکن جب بھی حکومت کو کسی کیس میں سنجیدہ اور مادی شواہد ملتے ہیں، جیسا کہ آج کی صورتحال PSOE فوری اقدام کرتا ہے۔
سانچیز کا یہ بیان سانتوس سیر دان کے استعفیٰ اور کرپشن الزامات کے بعد سامنے آیا ہے، جنہیں وزیراعظم کا قریبی ساتھی سمجھا جاتا تھا۔ ان کے مستعفی ہونے کے بعد سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی تھیں کہ وزیراعظم خود بھی استعفیٰ یا نئے انتخابات کا اعلان کر سکتے ہیں، تاہم سانچیز نے ان تمام خبروں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔
Comments are closed.