اسلام آباد: حکومت پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد پٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 258 روپے 43 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 262 روپے 59 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہو گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے قیمتوں میں یہ ردوبدل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور ملکی مالی حالات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
عوامی حلقوں کی جانب سے قیمتوں میں اس اضافے پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے، کیونکہ اس سے مہنگائی کی نئی لہر آنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
Comments are closed.