بارسلونا میں ہونے والے ٹیکسی سیکٹر کے اہم انتخابات کے عبوری نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں ایلیتے ٹیکسی نے بھاری اکثریت سے میدان مار لیا۔
ایلیتے ٹیکسی ایسوسی ایشن نے 2,587 ووٹ حاصل کر کے کل ووٹوں کا 50.4 فیصد اپنے نام کیا، جس سے اس کی پوزیشن ایک مرتبہ پھر مضبوط ہو گئی ہے۔
دلچسپی کی بات یہ ہے کہ دوسری بڑی طاقت کے طور پر پاک ٹیکسی ایسوسی ایشن نے 966 ووٹ حاصل کیے، جو 18.8 فیصد بنتے ہیں۔ یہ نتیجہ بارسلونا میں پاکستانی کمیونٹی کے بڑھتے ہوئے کردار کی واضح عکاسی کرتا ہے۔
تیسری پوزیشن Sindicat del Taxi de Catalunya / ATC کو ملی جنہیں 619 ووٹ (12.1%) ملے، جب کہ فریبڈز ٹیکسی ایسوسی ایشن نے (9.8%) ووٹ حاصل کیے
نووا خینراسیو ٹیکسی (ANGET) کو 318 ووٹ (6.2%) ملے، اور 137 ووٹ (2.7%) خالی ڈالے گئے۔
انتخابات میں مجموعی طور پر 5,130 افراد نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔
انتخابات سے قبل ایلیتے ٹیکسی اور پاک ٹیکسی ایسوسی ایشن کے درمیان ماحول خاصا کشیدہ رہا۔ دونوں تنظیموں نے ایک دوسرے پر ٹیکسی ڈرائیوروں کو گمراہ کرنے، حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے اور ووٹرز پر اثر انداز ہونے کے الزامات لگائے۔ سوشل میڈیا پر بھی لفظی جنگ دیکھی گئی، جہاں دونوں جانب سے سخت بیانات اور الزامات سامنے آئے۔
ایلیتے ٹیکسی جو ماضی میں ٹیکسی سیکٹر کی واحد مضبوط آواز سمجھی جاتی تھی، کو اس بار پاک ٹیکسی کی منظم مہم کا سامنا رہا۔ پاک ٹیکسی نے پاکستانی کمیونٹی کے اندر متحرک مہم چلائی، جس کے اثرات واضح طور پر ووٹنگ کے نتائج میں دیکھے گئے۔
Comments are closed.