نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی، جس میں پاکستان کے کثیرالجہتی اصولوں سے وابستگی اور علاقائی امن و سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات:
اسحاق ڈار نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر اور اصولوں پر عملدرآمد کو اپنی خارجہ پالیسی کا اہم ستون تصور کرتا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے امن کو فروغ دینے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔
انتونیو گوتریس نے سلامتی کونسل میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور عالمی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی۔
جنرل اسمبلی کے صدر سے بھی ملاقات:
بعد ازاں نائب وزیراعظم نے یو این جنرل اسمبلی کے صدر سے بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کی صورتحال پر گفتگو کی۔
اسحاق ڈار نے خاص طور پر بھارتی جارحیت اور جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا مہمات پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں کی جانے والی دہشتگرد کارروائیاں ایک سنگین عالمی مسئلہ ہیں، جس پر اقوام متحدہ کو فوری توجہ دینی چاہیے۔
ترجیحات پر زور:
اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر کثیرالجہتی تعاون، علاقائی امن، عالمی تنازعات کے حل اور دہشتگردی کے خلاف مؤثر عالمی ردعمل کی ضرورت پر زور دیا۔
Comments are closed.