سپین کے وزیرِاعظم پیدرو سانچیز ن12 اکتوبر قومی دن کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں “ہسپانوی ہونے” اور اپنے ملک پر بے پناہ فخر ہے۔ وزیرِاعظم نے یہ پیغام ایک خصوصی ویڈیو اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (سابق ٹوئٹر) پر جاری بیان کے ذریعے دیا، جس میں انہوں نے اسپین کی ثقافت، تنوع، تاریخ، عوامی خدمات اور روشن مستقبل کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
اپنے پیغام میں سانچیز نے کہا:مجھے اپنے ملک، اس کے لوگوں، ان کی یکجہتی، تنوع، ثقافتی دولت اور قدرتی ورثے پر فخر ہے۔ مجھے اسپین پر فخر ہے۔ یومِ قومی جشن مبارک ہو!
وزیرِاعظم نے مزید کہا کہ انہیں اس بات پر بھی فخر ہے کہ اسپین ایک ایسا ملک ہے جو سماجی انصاف، انسانی حقوق اور مساوات کے لیے ہمیشہ سرگرم رہتا ہے اور اپنے شہریوں کو بہترین سرکاری خدمات فراہم کرنے میں دنیا کے ممتاز ممالک میں شامل ہے