حکومتِ پاکستان نے عوام پر ایک اور مالی بوجھ ڈال دیا ہے، کیونکہ پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتیں آئندہ پندرہ روز کے لیے نافذالعمل ہوں گی اور ان کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گیا ہے۔
پٹرول کی قیمت میں اضافہ
وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 2 روپے 43 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ اس فیصلے کی وجہ ہے۔
ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں تبدیلی
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 2 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے پر براہِ راست اثر پڑنے کا امکان ہے۔
مٹی ک اور لائٹ ڈیزل
مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 3 روپے 2 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 185 روپے 5 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل ایک روپے 22 پیسے مہنگا ہو کر 163 روپے 98 پیسے فی لٹر ہو گیا ہے۔ یہ اضافہ کم آمدنی والے طبقات پر خاص اثر ڈالے گا، جو مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل پر انحصار کرتے ہیں۔
عوامی ردعمل اور ممکنہ اثرات
ماہرین کے مطابق مسلسل پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے مہنگائی کی نئی لہر پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ ٹرانسپورٹ کرایوں، اشیائے خوردونوش اور عام استعمال کی دیگر چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے، جبکہ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی مارکیٹ کے مطابق شفاف قیمتوں کا تعین یقینی بنایا جائے۔
Comments are closed.