نیویارک سٹی کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں وہ جو کچھ پہلے کہہ چکے ہیں، اب بھی اسی مؤقف پر قائم ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا وہ اب بھی ٹرمپ کو ’’فاشسٹ‘‘، ’’جمہوریت کا دشمن‘‘ اور دیگر سخت القابات سمجھتے ہیں، تو انہوں نے واضح طور پر کہا کہ وہ اپنے تمام گزشتہ بیانات پر قائم ہیں۔
صدر ٹرمپ سے ملاقات
ظہران ممدانی نے بتایا کہ امریکی صدر سے ہونے والی ملاقات میں نیویارک سٹی کے اہم مسائل پر کھل کر گفتگو ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ امیگریشن، رہائش، معیشت، سکیورٹی اور شہری سہولیات جیسے تمام اہم امور پر واضح مؤقف کے ساتھ بات کی گئی۔ نومنتخب میئر کا کہنا تھا کہ وہ شہر کو پہلے کی طرح محفوظ درجہ دینے کی پالیسی پر قائم ہیں۔
امیگریشن حکام کی کارروائیوں پر تشویش
انہوں نے بتایا کہ شہر کے مختلف علاقوں سے امیگریشن حکام کے چھاپوں اور گرفتاریوں کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں، جس پر انہیں تشویش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے بنیادی حقوق اور تحفظ کو یقینی بنانا ان کی اولین ترجیح ہے۔
ریپبلکن امیدوار کو شکست
ظہران ممدانی نے ریپبلکن اور ٹرمپ کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کو شکست دے کر نیویارک کے میئر کا انتخاب جیتا تھا۔ وہ یکم جنوری کو باضابطہ طور پر اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔
Comments are closed.