وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوامی مسائل کے بجائے صرف اڈیالہ جیل کے چکر کاٹنے کے لیے وزیراعلیٰ بنے ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے پی ٹی آئی، بھارت اور خطے کی صورتِ حال پر بھی بات کی۔
صرف اڈیالہ پر فوکس
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہماری اتحادی ہے اور اسے ہر سطح پر ایڈجسٹ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ ہمدردی ہے کیونکہ ان کا وزیراعلیٰ صرف اڈیالہ کا مجاور بننے کے لیے بنا ہے، صوبے کے مسائل سے اسے کوئی دلچسپی نہیں۔
مہمان بن کر آئیں تو خوش آمدید
وزیر اطلاعات نے کہا کہ اگر سہیل آفریدی مہمان بن کر پنجاب آئیں تو ان کا خیر مقدم ہے،مگر اگر وہ وفاق کے خلاف جلوس نکالنے آئیں گے تو اس کے نتائج مختلف ہوں گے۔انہوں نے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی دونوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ احتجاج کا شوق پورا کر لیں۔
اڈیالہ سے خیر کی خبر
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اڈیالہ جیل سے جب بھی خبریں آتی ہیں وہ ملک کے خلاف بیانیے کا حصہ ہوتی ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کی سیاست کا محور بھی اسی منفی بیانیے کے گرد گھوم رہا ہے۔
بھارت پر شدید تنقید
عظمیٰ بخاری نے بھارت کے طرزِ عمل کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ بھارت آج تک اپنے گرے ہوئے آٹھ جہاز کی وضاحت نہیں کر سکا اور پاکستان کے خلاف پراکسی وار میں مصروف ہے۔ان کے مطابق، پاکستان کی مؤثر اور مضبوط خارجہ پالیسی نے بھارت کو اوکسفورڈ جیسے عالمی فورمز پر پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔
Comments are closed.