پنجاب میں ٹریفک قواعد کے خلاف کریک ڈاؤن، ایک دن میں 64 ہزار چالان

پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن تیزی سے جاری ہے، جہاں صرف 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 64 ہزار کے قریب چالان کیے گئے ہیں۔ ٹریفک پولیس پنجاب کے مطابق گزشتہ روز 63 ہزار 970 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو مختلف خلاف ورزیوں پر چالان کیا گیا، جن پر مجموعی طور پر 8 کروڑ 42 لاکھ 90 ہزار روپے جرمانے عائد ہوئے۔

ہیلمٹ خلاف ورزی 

ترجمان کے مطابق صرف ہیلمٹ نہ پہننے کی خلاف ورزی پر ایک ہی دن میں 28 ہزار چالان کیے گئے۔ اس کے علاوہ 4 ہزار 312 افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے، جب کہ 23 ہزار 904 گاڑیاں مختلف تھانوں میں زیرِ تحویل ہیں۔ ڈرونز اور کوئیک فورس کی تعیناتی

ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرانے کے لیے گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان میں ڈرونز کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے، جب کہ ٹریفک کوئیک فورس کی خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں جو فوری کارروائی کی ذمہ دار ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ عوام کی حفاظت اور سڑکوں پر نظم و ضبط برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے، اور قوانین کی خلاف ورزی پر کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

Comments are closed.