امریکی فوجی مدد کے بغیر سعودی شاہ سلمان دو ہفتے بھی اقتدار میں نہیں رہ سکتے، ٹرمپ

واشنگٹن۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی شاہ سلمان امریکی فوج کی مدد کے بغیر دو ہفتے بھی اقتدار میں نہیں رہ سکتے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق، صدر ٹرمپ اپنی انتخابی مہم میں سعودی عرب کے ساتھ امریکہ کے طویل عرصے سے جاری فوجی تعلقات پر تنقید کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے ایک بار پھر سعودی عرب میں السعود خاندان کی بادشاہت کا ذکر کیا اور کہا کہ اگر ان کو امریکہ کی فوجی معاونت حاصل نہ ہو تو یہ اپنے خاتمے کو پہنچ جائے گی۔

ایک مجمع سے خطاب میں ان کہنا تھا:

 ’’ہم سعودی عرب کو تحفظ فراہم کرتے ہیں، آپ نہیں کہیں گے کہ وہ امیر لوگ ہیں؟ میں بھی شاہ سے پیار کرتا ہوں، لیکن شاہ، ہم آپ کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔ آپ ہمارے بغیردو ہفتے بھی اقتدارمیں نہیں رہ سکتے۔ آپ کو فوجی اخراجات ادا کرنا ہوں گے، ہر صورت ادا کرنا ہوں گے‘‘۔

صدر ٹرمپ کے ریمارکس پر سعودی عرب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

مسٹر ٹرمپ کے داماد جیراڈ کشنرسعودی شاہ سلمان کے صاحبزادے محمد بن سلمان کے ساتھ قریبی تعلقات کی خواہش ظاہر کرتے آئے ہیں۔ لیکن، تیل کی قیمتیں ان تعلقات کی راہ میں رکاوٹ بنتی نظر آرہی ہیں۔

Comments are closed.