پاکستان نے7 افراد کے قتل میں مطلوب ملزم برطانیہ کے حوالےکردیا

اسلام آباد: پاکستان نے تحویل مجرمین کے معاہدے کے تحت سات افراد کے قتل میں مطلوب ملزم شاہد محمود کو برطانیہ کے حوالے کر دیا۔ جس کے بعد پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تحویل مجرمان کی راہ ہموار ہوگی۔

چھتیس سالہ شاہد محمد پر 2002 میں ہڈرز فیلڈ میں ایک گھر نذر آتش کرنے کا الزام ہے، واقعے میں 5 بچوں سمیت 7 افراد جھلس کر جان بحق ہو گئے تھے۔

برطانوی ہائی کمشن سے جاری ایک بیان کے مطابق پاکستانی اور برطانوی اداروں نے شاہد محمد کو راولپنڈی سے 22 جنوری 2015 کو گرفتار کیا۔ جو اڈیالہ جیل میں قید تھے۔ ایف آئی اے نے شاہد محمود کو ویسٹ یارک شائر پولیس اور انکوائری ٹیم نے برطانیہ منتقل کیا۔

Comments are closed.