اسلام آباد:حزب اختلاف کی دو بڑی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی نے رواں ماہ ہونے والے ضمنی انتخابات مل کر لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ن لیگ کے وفد کی پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے پارلیمنٹ لاجزمیں ملاقات ہوئی جس میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے ضمنی انتخابات مل کر لڑنے پر اتفاق کیا۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے کہا کہ ضمنی انتخابات کیلئے مشترکہ امیدوار لائیں گے، ضمنی انتخابات میں مشترکہ امیدواروں کی حمایت کریں گے، ضمنی انتخابات سے متعلق دوسری جماعتوں سے بھی بات کررہے ہیں۔
سینیئر رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان قائرہ نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک دوسرے کے امیدواروں کی حمایت کرے گی،کراچی، رحیم یار خان میں پیپلز پارٹی کو ن لیگ سپورٹ کرے گی، این اے 103 پر مشترکہ امیدوار سے متعلق مشاورت نہیں ہو سکی، پنجاب میں پیپلزپارٹی ن لیگ کو سپورٹ کرے گی اور مشترکہ انتخابی مہم چلائیں گے۔
Comments are closed.