اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی مفاد کےلیے حکومت کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی غیر جمہوری اور معیشت کے لیے انتہائی مہلک پالیسیوں پر کئی تحفظات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ یہ بھی سمجھتا ہوں کہ بیرون ملک ان کا طرزِ عمل خاص طور پر جلسے میں ان کا رویہ وزیراعظم کے عہدے کے منافی تھا جہاں انہیں پاکستان تحریک انصاف نہیں بلکہ پاکستان کی نمائندگی کرنی چاہیے تھی۔
I‘ve many reservations about our PM, his undemocratic politics & economically fatal polices. I also believe much of his conduct abroad particularly his jalsa is unbecoming of a PM who is supposed to represent 🇵🇰 not just PTI. 1/2 #TrumpHostsKhan
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) July 23, 2019
بلاول بھٹو نے کہا کہ ملکی مفاد کے لیے ضروری ہے کہ دنیا کے ساتھ تعلقات بنانے کی پاکستان کی کوششوں کی حمایت کریں۔ لہٰذا وہ حکومت کی کوششوں کی غیر مشروط حمایت کرتے ہیں، جہاں ضرورت ہوگی میں ہمیشہ مثبت تنقید کریں گے، لیکن سب سے پہلے پاکستان کا ساتھ دیں گے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکا کے دورے کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی جس میں امریکی صدرنے بھارت کے ساتھ کشیدہ تعلقات میں بہتری کے لیے کردارادا کرنے اور مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیش کش کی تھی۔
Comments are closed.