دنیا کا مہنگا ترین لڑاکا طیارہ لاپتہ

واشنگٹن : دنیا کا مہنگا ترین لڑاکا طیارہ امریکا میں لا پتہ ہوگیا ہے۔ ففتھ جنریشن کے ایف 35 طیارے کی قیمت کروڑوں امریکی ڈالرز ہے

امریکی فوجی حکام کے مطابق اتوار کے روز طیارہ  ریاست جنوبی کیرولائنا کے شہر چارلسٹن کے قریب محو پرواز تھا کہ پائلٹ نے طیارے سے ایجیکٹ کر لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کو آٹو پائلٹ موڈ میں چھوڑا گیا تھا، جس کے باعث اس کے فضا میں موجود ہونے کے امکانات ہیں۔ امریکی حکام نے شہریوں سے طیارہ تلاش کرنے میں مدد کی درخواست کی ہے۔ اُدھر امریکی فیڈرل ایوی ایشن نے معاملے پرکوئی تبصرہ نہیں کیا اور نہ ہی امریکی فوجی حکام نے پائلٹ کے طیارہ چھوڑنے کی وجہ بتائی ہے۔

اس طیارے میں نیٹ ورک سے چلنے والا مشن سسٹم ہے، جو دوران پرواز جمع کی جانے والی معلومات کو اسی وقت شیئر کرنے کی اجازت دیتا ہے۔میرین کور کا یہ طیارہ ہیلی کاپٹر کی طرح لینڈ کر سکتا ہے اور چھوٹے پٹی یا رن وے سے اڑان بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایف 35 طیارے میں دنیا کا سب سے طاقتور لڑاکا انجن ہے اور یہ 1,200 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے نشانہ بنا سکتا ہے۔ اس طیارے کے پنکھوں پر دو جبکہ اندر چار میزائل رکھنے کی صلاحیت موجود ہے۔ مختلف ویب سائٹس پر طیارے کی قیمت مختلف بتائی گئی ہے۔

Comments are closed.